معروف یوٹیوبر کے گھر صف ماتم بچھ گئی

معروف یوٹیوبر کے گھر صف ماتم بچھ گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار زید علی کے والد انتقال کرگئے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-10-27/345180_3117606_updates.jpg

زید علی نے انسٹاگرام پر والد اور بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو افسوسناک خبر کی اطلاع دی۔

  زید علی نے والد کے انتقال پر شیئر کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ’میرے پہلے دوست،  سپر ہیرو، والد،  آپ ایک بے حد محنتی انسان تھے، آپ نے مجھے ایک انسان بنایا جو آج میں ہوں  اور اس کیلئے میں آپ کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا، اگر میں نے ایک فیصد بھی بطور باپ وہ سب حاصل کر لیا جیسے آپ تھے تو میں سمجھوں گا میں نے سب حاصل کر لیا۔

زید علی نے اپنے والد کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ پاک آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ 

Ansa Awais

Content Writer