پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن محدود ، آج بھی 58 پروازیں منسوخ

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن محدود ، آج بھی 58 پروازیں منسوخ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شدید معاشی بحران کا شکار قومی ائیر لائن پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن انتہائی محدود کر دیا گیا ہے جس کے تحت آج 27 اکتوبر کیلئے مقامی اور بین الاقوامی 58 پرواز یں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی آئی اے اطہر اعوان نے بتایا کہ ادارے کا آپریشن انتہائی محدود کر دیا گیا ہے، صرف نفع بخش اور انتہائی ضروری سیکٹر کی انٹرنیشنل پروازوں کو ہر صورت بحال رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اندرون ملک پروازیں نہ ہونے کے برابر  ہیں، مقامی چھوٹے اسٹیشنز کی خسارے کی پروازیں زیادہ منسوخ کی جا رہی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق منسوخ کی جانے والی پروازوں میں کراچی آنے جانے کی 22 پروازیں بھی شامل ہیں جبکہ 11 دن میں پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی تعداد 538 ہو گئی ہے۔ آج کراچی اسلام آباد کی تمام 7 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 308 اور پی کے 309، پی کے 368،  پی کے 369، پی کے 319 جبکہ کراچی سے لاہور 4 پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305، منسوخ ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی بہاولپور  پی کے 588، پی کے 589 اورکراچی سے رحیم یار خان پی کے 582، پی کے 583 جبکہ کراچی سے کوئٹہ پی کے 310، پی کے 311، کراچی سے سکھر پی کے 536، پی کے 537 اور  کراچی سے ملتان پی کے 330 شامل ہے۔

ادھر کراچی سے دبئی جانے والی پی کے 213، دمام سے کراچی پی کے 242 منسوخ ہیں۔

 لاہور سے جدہ پی کے 759، بحرین پی کے 189، پی کے 190، دبئی پی کے 203، صلالہ پی کے 129 پی کے 130، دمام پی کے 247، پی کے 248 منسوخ کر دی گئی ہیں۔سیالکوٹ سے دبئی پی کے 179، مسقط پی کے 281 پی کے 282، سیالکوٹ کیلئے جدہ سے پی کے 746 اور کویت سٹی سے پی کے 240 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ مزید دیگر پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer