پنجاب فوڈاتھارٹی کا عوام کےلئے شاندار اقدام

  پنجاب فوڈاتھارٹی کا عوام کےلئے شاندار اقدام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42پنجاب فوڈاتھارٹی کی فری ملک ٹیسٹنگ مہم جاری کر دی گئی ہے۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دودھ کا معیار مفت چیک کروانے کے لئے سیمپل لائیں۔موچی پورہ، گوالمنڈی، ٹاؤن شپ،کشمیر بلاک سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیسٹنگ مہم جاری کر دی گئی۔اس کے علاوہ سکیم موڑ اور اسلام پورہ میں فری ملک ٹیسٹنگ مہم جاری کر دی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نےکیمپس کا دورہ کیا اور اہل علاقہ سے بات چیت کی۔
4دن میں 2 ہزار سے زائد دودھ کے نمونےچیک کئے جاچکے ہیں۔کیمپس 80 علاقوں میں 2،2 دن لگائے جائیں گے،مدثر ریاض ملکڈی جی فوڈاتھارٹی کی جانب سے فری نیوٹریشن سکریننگ کیمپس لگائےگئے ہیں۔کیمپس میں جدید موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریاں موجود ہیں۔ 

Ansa Awais

Content Writer