مذہبی جماعت کا دھرنا: کونسی سڑکیں کھلی کونسی بند؟

TLP Long March Warning
کیپشن: TLP
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کالعدم ٹی ایل پی کی اسلام آباد آمد سے قبل ہی راستے دوبارہ بند کردیے گئے ۔ ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ۔

رپورٹ کے مطابق  کالعدم مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان نے وفاقی حکومت سے مذاکرات میں ناکامی کا دعویٰ کرتے ہوئے بدھ کو ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔   کالعدم ٹی ایل پی کی اسلام آباد آمد سے قبل ہی راستے دوبارہ بند کردیے گئے ۔

ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ۔ٹریفک پلان کے مطابق  ریڈ زون ایکسپریس چوک سے داخلی اور خارجی راستے پر ٹریفک کے لئے بند کر دیے گئے ۔ دونوں اطراف کے لیے ڈایئورشن لگا دی گئی ۔ متبادل راستے کے طور پر مارگلہ روڈ ، ایوب چوک، نادرا چوک اور ڈھوکری چوک استعمال کریں۔ مری روڈ ، فیض الاسلام سٹاپ پر ، فیض آباد سے آنے اور جانے کے لیے ٹریفک کے لئے بند دونوں اطراف کے لیے ڈائیورشن لگا کر متبادل راستے دئیے گئے ہیں۔

اسلام آباد سے مری روڈ راولپنڈی جانے والے شہری اسلام آباد ہائی وے استعمال کریں۔ راول ڈیم چوک سے فیض آباد کی طرف دونوں اطراف کی ٹریفک کے لئے بند ۔ متبادل راستے کے طور پر راول ڈیم چوک سے اسلام آباد ہائی وے جانے کے لئے لہتراڑ روڈ بذریعہ پارک روڈ استعمال کریں۔ ٹریفک پولیس اور آئی جے پی روڈ جانے والے نائنتھ ایونیو بذریعہ سری نگر ہائی وے استعمال کریں آئی جے پی روڈ پر نائنتھ ایونیو سگنل سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف کی ٹریفک کے لئے ڈائیورشن ہے۔ متبادل راستے کے طور پر نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ آئی جے پی روڈ پر نائنتھ ایونیو سگنل سے بجانب سٹیڈیم روڈ دونوں اطراف کی ٹریفک کے لئے ڈائیورشن ہے۔ متبادل راستے کے طور پر پشاور روڈ یا اسلام آباد ہائی وے استعمال کریں۔ اسلام آباد ہائی وے سے آئی جے پی روڈ کے لئے ڈائیورشن ہے۔ شہری متبادل راستے کے طور پر اسلام آباد ہائی وے استعمال کریں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر