ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم نے پنجاب کابینہ میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرلیا

وزیر اعظم نے پنجاب کابینہ میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ  :پنجاب کی ٹیم میں تبدیلی ، کس کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنا ہے اور کس سے اٹیک کروانا  ہے، کپتان نے پنجاب میں "وزارتی" ٹیم کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

 
ذرائع کے مطابق کپتان نے تمام سیاسی مصلحتوں سے بالائے طاق ہوکر پنجاب کی ٹیم میں تبدیلیوں کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ رواں ہفتے ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ وزیراعظم کل لاہور کے دورے میں اہم فیصلے کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں 4 سے 6 کھلاڑیوں کی ردوبدل کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی وزراء کی کارکردگی رپورٹ فائنل کرکے وزیراعظم کو بھجوا دی ہے ،جسے سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں گے۔

خیال رہے  وزیراعظم عمران خان کل  بدھ کے روز لاہور آئیں گے۔اس موقع پر  وزیراعظم کے ہاتھوں فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح متوقع ہے۔ ایل ڈی اے حکام نے منصوبے کے فنشنگ کے کام کو تیز کردیا۔ذرائع کا کہناتھا کہ وزیراعظم کو انڈر پاس کا دورہ اور افتتاح لے لئے مدعو کیا گیا۔


 ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے آج ہنگامی دورہ بھی کیا۔ڈی جی کی انڈر پاس کی کارپٹنگ کا کام ہر صورت بدھ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انڈر پاس کی کارپٹنگ کی پہلی لئیر کو بھی مکمل نہ کیا جاسکا ۔ فردوس مارکیٹ انڈرپاس کی سروس لین بھی زیر تعمیر ہے۔

مہنگائی پر قابو پانے کا مشن اور اپوزیشن کی تحریک کا معاملہ سے متعلق وزیراعظم اہم ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان گورننس مہنگائی کنٹرول کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیں گے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی سمیت صوبائی امور کا جائزہ لیں گے، وزیراعظم عمران خان گورنر چوہدری سروراور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم, چیف سیکریٹری،آئی جی پنجاب اور صوبائی حکام سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بھی ردو بدل پر غور شروع کردیا ہے،ذرائع کے مطابق مہنگائی پر قابو پانے کیلئے نئی اقتصادی ٹیم لائی جاسکتی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer