’’کشمیری جوان اپنے لہو سےآزادی کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں‘‘

’’کشمیری جوان اپنے لہو سےآزادی کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ پر پیغام، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کشمیری جوان اپنے لہو سےآزادی کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں۔

یوم سیاہ پر پیغام وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پیغام دیا ہے کہ کشمیری جوان اپنے لہو سےآزادی کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں، کشمیر کے لاکھوں افراد کو کرفیو کی پابندیوں میں جکڑ رکھا ہے،   کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت کمزور نہیں پڑا، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، حق خودارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک غیر متنازعہ جز ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer