سٹی42: حکومت نے شہریوں کو بجلی کی فراہمی بہتر بنانے اور مزید سہولت فراہم کرنے کے لئے نیا ٹال فری ہیلپ لائن فون نمبر متعارف کروا دیا۔اس نئی ہیلپ سروس کے افتتاح کی تقریب کل جمعہ کو سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ)میں ہوگی۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے آج بتایا کہ ہم نے صارفین کی شکایات کے لیے118 کا نمبر متعارف کروایا ہے ۔
اویس لغاری نے بتایا کہ ایمرجنسی 118 کا فون نمبر 15 کے مقابلے میں بہتر رسپانس فراہم کرے گا۔ ہر شکایت رجسٹرڈ ہو گی اور ہر شکایت پر جواب دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ کل جمعہ کے روز دوپہر کو پراپر کمپلیکس سینٹر کا افتتاح ہوگا۔
ہر کمپلینٹ کے پیچھے کسٹمر سروس مینول کے مطابق خاص فریم موجود ہے۔
پاکستان میں پہلی بار حکومت کسٹمر کیئر کے حوالے سے پابندی لا رہی ہے۔
118 سسٹم ہر شکایت کو ایک اکاؤنٹبلٹی بیس سسٹم میں رجسٹر کرے گا۔
شکایات 118 پر آنے کے بعد اگلے ایک گھنٹے میں متعلقہ اہلکاروں کو اسائن کی جائیں گی اور شہریوں کو لازمی جواب دیے جائیں گے۔
118 ہیلپ لائن کے متعلق مکمل تفصیل لیسکو کے اس لنک پر بھی موجود ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ اگر 64 ٹرانسفارمر کی معلومات غلط ہیں، تو دفتر میں حاضری ممکن ہے۔
انہوں نے کہا، ہم پارلیمنٹ میں غلط معلومات نہیں دے سکتے ۔
ایمرجنسی اور کسٹمر سروس سسٹم کی شفافیت بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔