امام الحق کی دعوتِ ولیمہ، بابر اعظم توجہ کا مرکز رہے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کے قومی کرکٹر امام الحق کی ولیمہ کی تقریب انارکلی مارکی رائیونڈ روڈ پر منعقد ہو ئی۔امام الحق کے ولیمہ کی تقریب میں سابق کپتان بابر اعظم اور قومی کرکٹز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

امام الحق کے ولیمہ کی تقریب میں چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم وہاب ریاض نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب میں سابق کپتان بابر اعظم بھی شریک ہوئے۔

ولیمہ میں سابق کپتان مصباح الحق، انظمام الحق، سرفراز احمد، اظہر علی، وقار یونس، حسن علی، کامران اکمل و دیگر کھلاڑی شریک ہوئے۔ 

تقریب میں سلیبریٹی تو کئی شریک ہوئے لیکن دولہا میں اور مہمانوں کی توجہ کا مرکز بابر اعظم رہے۔ دوستوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوانے کے دوران بھی بابر اعظم اور حسن علی کو دولہا دلہن کے ساتھ  بٹھایا گیا۔ 

تقریب میں معروف گلوکار شفقت امانت علی، اداکار افتخار احمد عثمانی نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے حال ہی میں کپتان مقرر کئے گئے شان مسعود اور شاہین آفریدی بھی تقریب میں موجود تھے۔