ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب کوئی 'فیس سیوینگ' پی ٹی آئی کے کام نہیں آسکتی: مریم اورنگزیب

اب کوئی 'فیس سیوینگ' پی ٹی آئی کے کام نہیں آسکتی: مریم اورنگزیب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ‎وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ ‎ عمران خان  'Irrelevant ' ہو چکے ہیں، عمران خان گرانے وفاق کی حکومت آئے تھے اور اپنی دونوں حکومتیں گرانے کا اعلان کر کے چلے گئے .

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‎ حکومت عمران خان کی چار سال میں  لائی تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،‎مہنگائی، معاشی و خارجہ تعلقات کی تباہی، تاریخی قرض سب عمران خان کی 'Legacy 'ہے ،‎ حکومت کی توجہ صرف اور صرف عوام کو درپیش مسائل پر مرکوز ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ‎ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے واضح ایجنڈا پر کاربند ہیں  ،‎اس ایجنڈے کے ذریعے ہم نے پاکستان کے اندر اور بیرونی دنیا پر ہماری قومی ترجیحات اور سوچ واضح کر دی ہے۔

مریم اورنگزیب  نے کہا کہ تعمیر اور تخریب کے دو کردار قوم کے سامنے ہیں ، الیکشن وقت سے پہلے کیوں کرائیں کیونکہ عمران خان کا اقتدار ختم ہو گیا، عمران خان اعلان نظام سے نکلنے کا کرتے ہیں اور اُسی نظام سے استعفیٰ دینے کے باوجود تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں ، اب کوئی 'فیس سیوینگ' پی ٹی آئی کے کام نہیں آسکتی کیونکہ عوام نے ان کا حقیقی چہرہ دیکھ لیا ،‎حالات بدل گئے لیکن ایک شخص کا جھوٹ، فسادی ذہن اور ایجنڈا نہیں بدلا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے روالپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تمام اسمبلیوں سے استعفوں اور اسلام آباد نہ جانے کا اعلان کیا۔