ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان  کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔

 ذرائع  کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج لاہور میں طلب کیا, اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف پارٹی رہنماؤں سے موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق تفصیلی مشاورت کرینگے۔اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر بھی بات چیت ہوگی اور اجلاس میں عمران خان کے اسمبلیوں سےاستعفے کے اعلان پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم پارٹی رہنماؤں سے آئندہ کی حکمت عملی پر رائے بھی طلب کریں گے، علاوہ ازیں شہباز شریف کی کل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تمام صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمنٹری پارٹی سے مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ مارچ کینسل نہ کرتا تو اگلے دن تباہی ہونا تھی اسی لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے، ملک میں تباہی مچانے سے بہتر ہے ہم اس نظام کا حصہ نہ رہیں۔