ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعظم سواتی کی مشکلات میں مزید اضافہ، ایک اور مقدمہ درج

اعظم سواتی کی مشکلات میں مزید اضافہ، ایک اور مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے متنازع بیان پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے گرفتار کرلیا، سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ سائبر کرائم ونگ میں درج کیا گیا، مقدمہ ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا، اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کوسوشل میڈیا پر گالیاں دی تھیں،اعظم سواتی کو دفعہ 500-501-505 اور 109 کے تحت گرفتار کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اعظم سواتی کی انہی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، اعظم سواتی پہلے بھی انہی دفعات کے تحت مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔