حافظ شہباز:ایشین اتھلیکٹس چیمپئن شپ میں پاکستان کےشجر عباس کی عمدہ کارکردگی، شجرعباس نے چار سومیٹر ریس کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
شجر عباس نے چار سومیٹر ہیٹ میں مقررہ فاصلہ سنتالیس عشاریہ ایک سات سکینڈ میں طےکیا، چار سو میٹر ریس ہیٹ میں معید نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

معید کا وقت پچاس عشاریہ ایک صفر رہا، ایونٹ میں شریک واحد خاتون اتھلیٹ تمیم خان سومیٹر ریس ہیٹ میں پانچویں نمبر پر رہیں۔
تمیم خان کا وقت بارہ عشاریہ ایک چار رہا، ارشد ندیم اور یاسر سلطان 31 مئی کو جیولن تھرو ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔