سٹی42: سفارتی محاذ پر سبکی یا معاملہ کچھ اور، بھارتی رہنما امریکا کیخلاف ہی بیان داغنے لگے، کانگریس رہنما ششی تھرور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ششی تھرور کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اُن کا نام لئے بغیر نااہل قرار دے دیا۔
غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں ششی تھرور کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ششی تھرور نے کہا ان کی بش، اوباما سمیت پانچ امریکی صدور میری ملاقاتیں ہوچکی ہیں لیکن ڈونلڈٹرمپ کی شخصیت قابل قبول اور خوشگوار نہیں۔ان میں سابق امریکی صدور جیسی خوبیاں موجود نہیں ہیں۔
ششی تھرور نے کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں دانش مندانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے۔