ٹک ٹاک بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ مارکیٹ میں لےآئی

City42, Tiktok Talko Chat bot introduced in Philippines,
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹک ٹاک بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ مارکیٹ میں لےآئی۔ ابتدا میں اس چیٹ بوٹ کو صرف فلپائن میں منتخب ٹک ٹاکرز کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹس کےمطابق ٹک ٹاک نے ’ ٹاکو’ نامی مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ کو ایپلی کیشن کے اندر ہی متعارف کرایا ہے جسے ابھی صرف فلپائن میں آزمایا جا رہا ہے۔

 ’ٹاکو‘  نام کے اس بوٹ کو  ٹک ٹاک پرویڈیوز سمیت دیگر مواد کی بہتر اورجلد تلاش کے لیے تربیت دی گئی ہے تاہم یہ بوٹ مذکورہ فیچر  کے متعلق صارفین کے سوالات کے جوابات بھی دیتا ہے۔

اگرٹک ٹاک نے ’ٹاکو‘ کو پلیٹ فارم کا مستقل حصہ بنا دیا تو یہ پہلا پلیٹ فارم ہوگا جس کی جانب سے چیٹ بوٹ کو بھی ایپلی کیشن کا حصہ بنایا جائے گا۔