(ویب ڈیسک) ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی ،ایک تولہ سونا 2100روپے سستا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی نیچے آنا شروع ہوگئی ،فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100روپے کم ہوگئی ۔سونا فی تو لہ2100روپے سستا ہوکر141200کا ہوگیا ۔جبکہ 10 گرام سونا 1800روپے سستا ہوکر 121056روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 14ڈالر مہنگا ہوگیا 1860ڈالر کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر کم ہونے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے اضافہ ہوا تھا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 143300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 122856 روپے کی سطح پر آگئی تھیں۔