ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتخابات کب ہونگے؟ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے بتا دیا

 انتخابات کب ہونگے؟ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے بتا دیا
کیپشن: maryam aurangzeb
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا وزیراعظم ملک وقوم کو درپیش مسائل پراتحادی حکومت کے پالیسی فیصلوں کا اعلان اور دیگر اہم فیصلے کرنے لئے آج رات قوم سے خطاب کریں گے، وفاقی وزیر نےعمران خان کے حوالے سے حیران کن اور تہلکہ خیز انکشافات بھی کئے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف آج قوم سےآج رات 8 بجے اہم خطاب کریں گے،وزیراعظم ملک وقوم کو درپیش مسائل پراتحادی حکومت کے پالیسی فیصلوں کا اعلان کریں گے،حکومت اپنی مدت پوری کرےگی بعد میں انتخابات کا اعلان ہوگا، عمران خان اب عدالتوں کو دھمکیاں دینا بند کردیں۔

مریم اورنگزیب نےعمران خان کے حوالے سے حیران کن اور تہلکہ خیز انکشافات کئے، عمران خان نے کہا ہے کہ ہم تیاری کے ساتھ نہیں آئے تھے، عمران خان کی تیاری صرف گولیاں اور بارود جمع کرنے میں تھی،ان کے کارکنوں کے گھروں سے اسلحہ برآمد ہوا،ا ن کا مقصد خیبرپختونخوا اور وفاقی پولیس کو گتھم گتھا کرنا تھا،چند لوگ جو گھروں سے نکلے ان کے پاس اسلحہ تھا۔

نوازشریف کے لانگ مارچ میں بڑی تعداد میں عوام گھروں سے نکلے،وہ کون سی رکاوٹ تھی جس نے آپ کو روکا،جو پولیس اہلکار شہید ہوئے کم ازکم اس کے گھر تو آپ جاتے،آپ کی وجہ سے آج 5بجے یتیم ہوئے،ابھی بھی18رینجرز اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں،آپ نے پولیس پر تشدد کرائے اور میٹرو اسٹیشن جلا دیئے،آپ کی کال پر لوگ نکلے اور بلیو ایریا میں درختوں کو آگ لگا دی،

سپریم کورٹ کے آرڈر آنے کے بعدرکاوٹیں ہٹا دی گئی تھیں،کبھی تیاری بہانہ اور کبھی6دن بعد واپس آنے کا الٹی میٹم دیتے ہو، عمران خان اب اپنی ناکامیوں کا بوجھ اٹھانا شروع کریں، عمران خان کا سیاسی بیانیہ دفن ہوچکاہے، عمران خان کو کہتےہیں اب اداروں پر تنقید کرناچھوڑ دیں،عوام نے سازش اور تخریب کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

عوام کو وہ سیاست تسلیم کرتی ہے جو ان کے مستقبل کو محفوظ کرے،4سال آپ نے اقتدار میں رہ کر عوام کا معاشی قتل کیا ہے،آئی ایم ایف کے معاہدے پر دستخط عمران خان نے کیے ہیں،اگر پیٹرول کی قیمت آج بڑھی ہے تو اس کافیصلہ آپ کر کے گئے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer