فیس بک،انسٹاگرام، واٹس ایپ،میسنجر کی پرائیویسی پالیسی تبدیل

فیس بک،انسٹاگرام، واٹس ایپ،میسنجر کی پرائیویسی پالیسی تبدیل
کیپشن: Social media
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیس بک کی جانب سے اس کے 3 ارب کے قریب ماہانہ صارفین کا کافی ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے مگر لوگوں کے لیے طویل پرائیویسی پالیسی کو پڑھ کر یہ سمجھنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ کمپنی یہ تفصیلات کیسے جمع کرتی ہے یا اس کو آگے کیسے شیئر کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق میٹا ( فیس بک کی پیرنٹ کمپنی) نے پرائیویسی پالیسی کو زیادہ آسان بنا دیا تھا۔پہلے فیس بک کی پالیسی کا بڑا حصہ تحریری تھا مگر اب ویڈیوز، ذیلی سرخیوں اور تصاویر کا اضافہ کیا گیا ہے ، جملوں کو بھی چھوٹا کیا گیا ہے۔

فیس بک صارفین کو پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی سے ایک نوٹی فکیشن بھیج کر آگاہ کیا جائے گا جس کا اطلاق 26 جولائی سے ہوگا۔ صارفین نیوزفیڈ کے اوپری حصے میں ایک نوٹس کو بھی دیکھ سکیں گے جس میں کہا جائے گا کہ کمپنی کی جانب سے پرائیویسی پالیسی اور ضوابط کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔

 میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اپ ڈیٹ فیس بک کے ساتھ ساتھ میسنجر، انسٹاگرام، واٹس ایپ، ورک پلیس یا میسنجر کڈز کے لیے بھی ہوگی۔نئے پرائیویسی ٹولز کو بھی جاری کیا جارہا ہے ۔

ان میں سے ایک ٹول کسی صارف کو اپنی پوسٹ کی رسائی کے حوالے سے مخصوص افراد کے انتخاب کی سہولت فراہم کرے گا یعنی پبلک، فرینڈز یا خود ان کی ذات تک پوسٹ کو محدود رکھنا ممکن ہوگا۔

علاوہ ازیں لوگ فیس بک اور انسٹاگرام پر اشتہاری موضوعات دیکھنے کے لیے حوالے سے سنگل کنٹرول کو بھی استعمال کرسکیں گے۔ان اپ ڈیٹس سے فیس بک یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ وہ صارفین کا کس قسم کا ڈیٹا اکٹھا کرکے اشتہاری کمپنیوں سے شیئر کرتی ہے، ان تبدیلیوں کا ڈیٹا کی مقدار میں کمی بیشی سے کوئی تعلق نہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer