مریم نواز نے مداح بچے کو گلے سے لگا لیا، ویڈیو وائرل

مریم نواز نے مداح بچے کو گلے سے لگا لیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز   نے مداح بچے کے منہ سے اپنے لیے شعر سن کر  اُس گلے سےلگا لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازگزشتہ روز لاہور میں چھاپے کے دوران مبینہ طور پر  پی ٹی آئی کے عہدیدار کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل کمال احمد کے گھر تعزیت کے لیے پہنچیں جہاں انہوں نے اہلکار کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

مریم نواز کی شہید  پولیس اہلکار کے گھر آمد  کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بچے نے انہیں شعر سنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

بچے  نے مریم نواز کو شعر سنایا کہ ’جس کو دیکھ کر کھوجائیں پی ٹی آئی کے ہوش وہواس ، نام ہے ان کا پاکستان کی بیٹی شیرنی مریم نواز‘۔مریم نواز بچے کے شعر پر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں اور اسے گلے لگالیا۔