ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان سمیت 150 افراد کیخلاف تین مقدمات درج

 عمران خان سمیت 150 افراد کیخلاف تین مقدمات درج
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف تین مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقدمات میں اسلام آباد لانگ مارچ کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے۔

ایف آئی آرز کے متن میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد نے عمران خان، اسد عمر، علی امین گنڈا پور، علی نواز اعوان اورعمران اسماعیل کی ایما پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا , گرفتار افراد نے جناح ایونیو پر میٹرو اسٹیشن کو آگ لگائی اور ایکسپریس چوک پر سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا ۔

 دوسری جانب کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر جلاؤ گھیرا اور دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ سولجر بازار تھانے میں د رج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی  ہیں,  مقدمے میں علی زیدی، فردوس شمیم  نقوی، بلال غفار، خرم شیر زمان، ارسلان تاج، محمد علی جی جی، جمال صدیقی، محسن بٹ اور اشرف علی نامزد ہیں۔