ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم اور آٹا کب سستا ہوگا؟

Flour Mills Association
کیپشن: Flour Mills Association
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) پنجاب حکومت نے فلورز ملز کو صوبہ بھر سے گندم کی خریداری کی زبانی اجازت دیدی، نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے باعث فلورز ملز کو گندم خریداری اور ترسیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، فلورز ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت سے نوٹیفکیشن کے فوری اجرا کا مطالبہ کردیا۔

پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کا ٹارگٹ 35 لاکھ میٹرک ٹن پورا کرنے کے بعد فلورز ملز مالکان کو صوبہ بھر سے گندم کی خریداری کی اجازت دیدی مگر تاحال نوٹیفکیشن کا اجراء نہیں ہوسکا، جس کے باعث فلورز ملز کو دیگر اضلاع سے گندم کی خریداری اور اسے فلورز ملز میں لانے میں مشکلات درپیش ہیں۔

 فلورز ملز مالکان نے کہا ہے کہ حکومت گندم خریداری کی اجازت اور دیگر اضلاع سے گندم لانے لیجانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے، جب تک فلورز ملز کو گندم وافر نہیں ملتی آٹا سستا نہیں ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer