سٹی42:خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کےلاہورہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست پرعبوری تحریری حکم جاری ,جسٹس جواد حسن نے ایل ڈی اے کمیٹی کے ٹی او آرز کی روشنی میں حتمی رپورٹ اور تمام متعلقہ محکموں کے افسروں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورہائیکورٹ کےجسٹس جواد حسن نے ثناء خورشید کی درخواست پرعبوری تحریری حکم جاری کیا ,درخواست گزار کی جانب سے علی چغتائی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔عبوری تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پرڈی جی ایل اےنےچائلڈ کیئرکمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد کیلئے کمیٹی بنا دی ہے، ڈی جی ایل ڈی اے کے مطابق کمیٹی میں تمام متعلقہ افسروں اور ماہرین کو شامل کیا گیا ہے، ایل ڈی اے کمیٹی تمام عوامی مقامات کا سروے کر کے معذور افراد کی سہولیات کی نشاندہی کرے گی،کمیٹی رپورٹ پیش کرے گی کہ خصوصی افراد کو عوامی مقامات پردستیاب سہولیات کو مزید کیسے بہتر کیا جائے۔ تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈاکٹر پرویز حسن کی چائلڈ کیئر کمیشن رپورٹ پر سختی سے عمل کی یقین دہانی کروائی،درخواست گزار وکیل نے ایل ڈی اے حکام سے ملاقات کرکے معذور افراد کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔عبوری تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر عدالتی معاون دنیا بھر سے معذور افراد کیلئے نئےطے ہونے والے قانونی نکات کی روشنی میں رپورٹ پیش کریں گے۔