ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ پچ فکسنگ سکینڈل، کرکٹرحسن رضا کے حوالے سے تحقیقات شروع

کرکٹ پچ فکسنگ سکینڈل، کرکٹرحسن رضا کے حوالے سے تحقیقات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی:پچ فکسنگ سکینڈل، پاکستان کرکٹ بورڈکا انٹی کرپشن یونٹ بھی حرکت میں آگیا۔ کرکٹرحسن رضاکے حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں۔

انٹرنیشنل نیوزچینل کی جانب سے حالیہ کرکٹ پچ فکسنگ سکینڈل سامنے آیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں سکینڈل میں دکھائی دینےوالے ٹیسٹ کرکٹرحسن رضا کےحوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پی سی بی کےمطابق بورڈ کا انٹی کرپشن یونٹ حسن رضا کی اس معاملےمیں شمولیت بارے خبروں کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ اس حوالےسے شواہد اور ثبوت کی تلاش بھی جاری ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:پی سی بی نے شہر میں کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے فیس طلب کرلی

تاہم کرکٹرکی سکینڈل میں شمولیت بارے حتمی بات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی ہو سکےگی۔ چینل کی جانب سےدکھائی گئی ویڈیومیں حسن رضا گفتگو کےدوران صوفہ پر بیٹھےدکھائی دیئےجاسکتے ہیں۔