وکلاء میں پھوٹ پڑ گئی۔۔۔مگر کس معاملے پر ؟ جانیئے

وکلاء میں پھوٹ پڑ گئی۔۔۔مگر کس معاملے پر ؟ جانیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) حکومت کے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل ایکٹ میں ترمیمی بل کے معاملہ پر وکلاء دو دھڑوں میں تقسیم، پاکستان بار کونسل، لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ترمیمی بل کی حمایت کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے پنجاب بار کی جانب سے ترمیمی بل کے خلاف 28 مئی کو ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے بھی ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، صدر لاہور ہائیکورٹ بار  کا کہنا ہے کہ کل وکلاء معمول کے مطابق عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

 ممبر پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان چوہدری، احسن بھون، اعظم نذیر تارڈ سمیت دیگر وکلاء رہنماوں کا کہنا ہے کہ لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل کا ترمیمی بل 2018 وکلا کے بہترین مفاد میں ہے اور وہ ترمیمی بل کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔

ممبران پاکستان بار کونسل کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بار کونسل سمیت چاروں صوبائی بارز کونسل کی کوآرڈییشن کمیٹی کی متفقہ منظور کی گئی تجاویز کو مد نظر رکھتے ہوئے ترمیمی بل پاس ہوا۔