ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت 30 مارچ کو ہوگی۔ عدالت پہلے ہی وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر چکی ہے اور انہیں جواب جمع کروانے کے لیے مہلت بھی دی گئی ہے۔

درخواستوں پر سماعت جسٹس انوار حسین کریں گے، جہاں صحافی رانا محمد عظیم سمیت دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

کیس میں وفاقی حکومت کو بذریعہ کابینہ ڈویژن جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔