ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پراپرٹی اونر شپ قانون کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

 پراپرٹی اونر شپ قانون کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:  لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونر شپ قانون کے خلاف دائر درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے ان درخواستوں کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے، جو 2 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔

تین رکنی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس عالیہ نیلم کریں گی، جبکہ جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان بھی فل بینچ کا حصہ ہوں گے۔

عدالت میں غلام مصطفیٰ سمیت دیگر سائلین کی جانب سے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں، جن میں متعلقہ قانون کو چیلنج کیا گیا ہے۔