ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  25 بیرلز والے کئی راکت لانچرز  کی موجودگی کا سراغ مل گیا

Israel Hamas war, Gaza ceasefire, Hamas's Rocket Launchers, IDF
کیپشن: حماس کے پاس غزہ کے طول و عرض مین درجنوں راکٹ لانچر موجود رہے، اب انتہائی جنوبی علاقہ رفح میں ایسے کئی راکٹ لانچر سامنے آئے ہیں جن میں سے ہر ایک بیک وقت 25 راکٹ فائر کر سکتا ہے۔ ایسے ایک راکٹ لانچر کی یہ تصویر اسرائیلی فوج نے میڈیا کو جاری کی ہے جو گزشتہ روز تلاش کیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جنوبی غزہ کے علاقہ رفح میں آئی ڈی ایف کے دستوں نے بیک وقت  25 بیرلز والے کئی راکت لانچرز  کی موجودگی کا سراغ لگایا ہے۔

ان راکٹ لانچروں کو ریت میں چھپایا گیا تھا۔ ان سے بیک وقت دو درجن سے زیادہ راکٹ فائر کئے جا سکتے تھے۔ حماس نے اسرائیل پر  7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد اسرائیل کے ابتدائی ہوائی حملوں کے دنوں میں ایسے راکٹ لانچرز کو کثرت کے ساتھ استعمال کیا تھا البتہ بعد کے ہفتوں میں اسے ان راکٹ لانچروں کو زیادہ استعمال کرنے کی مہلت نہیں ملی۔

اب جنگ بندی ٹوٹنے کے بعد اسرائیل نے غزہ مین حماس کے ٹھکانوں پر حملے شروع کئے تو جواب مین حماس نے انتہائی محدود راکت حملے کئے جس کے بعد اس کے بچے کھچے راکٹ لانچرز کی تلاش دوبارہ شروع کی گئی۔ 

آئی ڈی ایف نے ان راکت لانچروں کا سراغ لگانے کے بعد ان کی تصاویر میڈیا کو ریلیز کی ہیں۔ 

 ایک ہینڈ آؤٹ تصویر میں ایک متعدد بیرلز والا راکٹ لانچر دکھایا گیا ہے جسے اسرائیلی افواج نے 27 مارچ 2025 کو جنوبی غزہ کے رفح میں دریافت کیا تھا۔

 (اسرائیل ڈیفنس فورسز) فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ کے رفح میں کام کرنے والے آئی ڈی ایف کے دستوں نے 25 بیرل والے متعدد راکٹ لانچرز کو تلاش کیا۔

ان لانچروں کو 14ویں ریزرو آرمرڈ بریگیڈ کے دستوں نے تل سلطان کے پڑوس میں دریافت کیا۔