ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرحومہ بھابی کی جائیداد کی تقسیم کن رشتہ داروں میں ہوگی؟سول کورٹ میں دعویٰ دائر

مرحومہ بھابی کی جائیداد کی تقسیم کن رشتہ داروں میں ہوگی؟سول کورٹ میں دعویٰ دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:ایک اہم قانونی معاملے میں دیور نذیر نے سول کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے اپنی مرحومہ بھابی کی جائیداد میں اپنا حق مانگا ہے۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ بے اولاد شخص کے انتقال کے بعد اگر اس کی بیوی (بھابھی) بھی انتقال کر جائے تو اس کی جائیداد مرحوم کے ورثا میں تقسیم کی جائے گی۔

دیور نذیر نے دعویٰ کیا کہ چونکہ اس کے بھائی کی اولاد نہیں تھی اور بھابھی بھی انتقال کر گئی ہیں، اس لیے جائیداد سے انہیں آٹھواں حصہ دیا جائے۔ درخواست چودھری عاشق ایڈووکیٹ کی وساطت سے سول کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بھائی اور بھائی کی اولاد کے انتقال کے بعد وہ قانونی طور پر مرحومین کے وارث ہیں اور جائیداد کی تقسیم میں ان کا حق بنتا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مرحومین کے ورثا جائیداد کے وارث ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک اہم قانونی سوال بھی سامنے آیا کہ اگر مرحومہ بیوہ نے خود اپنی جائیداد بنائی ہو تو کیا اس کی جائیداد اس کے اپنے ورثا کو جائے گی یا اس میں بھی دیور کا حق ہوگا؟ 

 سول جج نے قانونی نکتہ سامنے آنے پر فریقین کو بحث کے لیے عید کے بعد کا نوٹس جاری کر دیا.