ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ساڑھے11 بجے طلب کر لیاگیا

پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ساڑھے11 بجے طلب کر لیاگیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ساڑھے11 بجے طلب کرلیا گیا۔

 اجلاس میں بینک آف پنجاب کے صدرکی دوبارہ تقرری کی منظوری لی جائے گی، ایف آئی آر، روزنامچہ اور کیس ڈائری کو ڈیجیٹل کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

 پنجاب کابینہ اجلاس میں معذور، بزرگ اور طلبا کے لیے ماس ٹرانزٹ منصوبے میں مفت سفری سہولت اور والڈ سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پورے صوبے تک وسیع کرنے کی منظوری بھی لی جائے گی۔

 اجلاس میں اسپورٹس بورڈ کے آئین میں ترامیم، چاول کی پہلے کاشت پر پابندی بھی ایجنڈے میں شامل ہے،اس کے علاوہ وی وی آئی پیز کی ڈیوٹی کے لیے جیمرز کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

رمضان نگہبان پروگرام 2025 کی منظوری، سرکاری کالونیوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کے انجن کی اوور ہالنگ اوروائس چانسلرزکی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری بھی آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔