ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھٹکے پر جھٹکا، فردوس عاشق اعوان بھی حکومتی کشتی سے چھلانگ لگانے کو تیار

فردوس عاشق اعوان
کیپشن: Firdous Ashiq Awan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی کشتی میں سوراخ ہو گیا۔جمہوری وطن پارٹی کی وفاقی حکومت سے علیحدگی کے بعد پیپلز پارٹی سے ناراض ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہونیوالی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے لندن میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطہ کیا ہے اور مسلم لیگ ن میں شامل ہو نے خواہش کا اظہار کیا کہ اگر انہیں پارٹی میں مناسب جگہ دی جائے تو وہ پی ایم ایل این میں شامل ہونا چاہتی ہیں ۔

 ذرائع کے مطابق ان کا یہ پیغام گلوکار وارث بیگ نے پہنچایاتھا جنہوں نے لندن پہنچنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف ، اسحاق ڈار اور دیگر سے ملاقات کی تاہم پی ایم ایل این کی قیادت نے کوئی جواب نہیں دیا اور وارث بیگ سے کہا گیاکہ فردوس عاشق کو پی ایم ایل این کی پنجاب قیادت سے اپنی تجویز پر بات کرنی چاہئے۔ ذرائع کے مطابق وارث بیگ نے پی ایم ایل این کی قیادت کو پیغام پہنچانے کی تردید نہیں کی لیکن کہا کہ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے اور جب ڈاکٹر فردوس اعوان کو سوالات بھیجے تو انہوں نے جواب میں اس خبر کو غلط قرار دیا۔

واضح رہے کہ فردوش عاشق اعوان عمران حکومت میںوفاقی مشیراطلاعات کے فرائض انجام دے چکی ہیں لیکن بعد ازاں ان سے یہ زمہ داری واپس لے لی گئی تھی اور انہیں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا مشیر اطلا عات بنا دیا گیا تھا لیکن کچھ عرصے بعد ہی ان سے یہ عہدہ بھی واپس لے لیا گیا تھا۔اس کے بعد سے اب تک فردوس عاشق اعوان نے چپ سادھ رکھی ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor