ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا وائرس ایک اور زندگی نگل گیا

لاہور میں کورونا وائرس ایک اور زندگی نگل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں اب تک وائرس سے23 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 5 لاکھ متاثر ہو چکے ہیں، دنیا بھر میں کورونا وائرس کا خطرہ ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

پاکستان کو بھی کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، وائر س سے ایک اور مریض جاں بحق، ملک بھر میں مرنے والوں کی تعداد 10 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1200 ہوگئی،  پاکستان میں 121 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے بلوچستان میں 12، پنجاب میں 82، سندھ میں 8 ،اسلام آباد میں 9،  خیبر پختونخوا میں 2 ،گلگت بلتستان میں 7اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر  کے مطابق  لاہور میں ایک اور شہری کورونا وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی  ہار گیا ، جس کے بعد لاہور میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی، جبکہ  اس وقت لاہور میں متاثرہ افراد کی تعداد 102 ہے۔

 ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر  نےعوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں،متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔ 

اس جان لیوا وائرس سے بچنے کیلئے طبی ماہرین کی جانب سے لوگوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ لوگوں سے ہاتھ ملانے ، میل جول اور خاص طور پر انجان لوگوں سے دور رہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer