(علی ساہی) اب ایکسائز کے نئے بننے والے ونگ نارکوٹکس کنٹرول کے اہلکار بھی مسلح نظرآئیں گے۔ محکمہ داخلہ نے پہلی دفعہ نارکو ٹکس ونگ کے لیے 50 ہتھیار خریدنے کی منظوری دے دی۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔سروسز ہسپتال کے عملے کے تشدد سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس
محکمہ داخلہ کی منظوری سے ابتدائی طور پر نارکوٹکس ونگ کے 4 تھانوں کیلئے 50 غیرممنوعہ ہتھیاروں کی خریداری کی جائے گی۔ لاہور اور راولپنڈی کے تھانوں کیلئے، تیرہ، تیرہ جبکہ میانوالی اور رحیم یارخان کیلئے 12 ،12ہتھیار خریدے جائیں گے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔اغوا کاروں کا مغوی شہری پر دل دہلا دینے والا تشدد، ویڈیو دیکھیں
نوٹیفکیشن کے مطابق مکمل تربیت کے حامل اہلکاروں کو سپیشل برانچ کی تصدیق کے بعد اسلحہ فراہم کیا جائے گا۔ نارکوٹکس ونگ کے اہلکاروں کیلئے غیرممنوعہ اسلحہ محکمہ داخلہ کی جانب سے لائسنس ہولڈر اسلحہ ڈیلر سے ہی خرایدا جائے گا۔ نارکوٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو اسلحہ کی فراہمی مطالبہ پر کی جارہی ہے۔