سٹی 42: شہر لاہور میں غریب کی سواری بھی غیر محفوظ ہو گئی۔سائیکل چوری کی وارداتوں میں رواں سال 55 فیصد اضافہ ہوا۔
سال 2025ء کے 5 ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 80 مقدمات درج ہوئے۔رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران مختلف علاقوں سے 124 سائیکلیں چور لے اڑے۔پولیس ریکارڈ کےمطابق سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال 5، رواں سال 15 سائیکلیں چوری ہوئیں، کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال 24، رواں سال سائیکل چوری کے 38 مقدمات درج کیے گئے ۔
سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال 6، رواں سال سائیکل چوری کے 10 مقدمات درج کیے گئے ۔ صدر ڈویژن سے گزشتہ سال 17، رواں سال 29 سائیکلیں چور لے اڑے، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 12، رواں سال بھی 12 سائیکلیں چوری ہوئیں، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 16، رواں سال 20 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App