ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید گرم موسم ، گلیشیرز کے پگھلنے کا خدشہ : الرٹ جاری

شدید گرم موسم ، گلیشیرز کے پگھلنے کا خدشہ : الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے پی کے نے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے نے بالائی اضلاع میں درجہ حرات بڑھنے اور شدید گرم موسم کے باعث تیزی سے گلیشیرز کے پگھلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق اپر ولوئر چترال، سوات، اپردیر،کوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

پی ڈی ایم اےنے بتایا کہ حساس گلیشیائی علاقوں میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے جب کہ ریسکیو اداروں، مشینری اور ہنگامی عملے کو ہر وقت تیار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔