ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹا اور چاول مہنگے، شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

 آٹا اور چاول مہنگے، شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود کراچی میں روزمرہ استعمال کی اشیا مہنگی ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا، جس کے باعث شہریوں پر گھریلو اخراجات کا دباؤ مزید بڑھنے لگا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی میں 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 400 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ چاول کی مختلف اقسام بھی 20 سے 30 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیائے ضروریہ میں ریلیف کی توقع تھی، تاہم اس کے برعکس خوراک کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے اور گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔

دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ موجودہ مارکیٹ صورتحال برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں آٹا، چاول اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹرانسپورٹ لاگت کے علاوہ دیگر عوامل بھی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، اسی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اثر فوری طور پر ہر شے کی قیمت میں نظر نہیں آتا۔