ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات شروع ہونے میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں 6 جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا،ہائی کورٹ اور تمام علاقائی بینچز میں 6 جولائی سے 5 ستمبر تک چھٹیاں ہوں گی۔
گرمیوں کی چھٹیوں میں صرف مخصوص نوعیت کے ارجنٹ کیسز کی سماعت ہوگی، عام نوعیت کے کیسز کیلئے درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔
چھٹیوں میں ججز پیر سے جمعرات صبح 9بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کیسز سنیں گے۔
جمعہ کے روز عدالتِ عالیہ کے اوقاتِ کار صبح 9سے دوپہر ساڑھے 12بجے تک ہونگے۔
حبسِ بے جا، ضمانتوں، ایف آئی آر منسوخی کی درخواستوں پر سماعت جاری رہے گی۔حکمِ امتناع اور سنگین نقصانات کے خطرے سے جڑے فوری کیسز ہی سنے جائیں گے۔
چھٹیوں میں کسی بھی کیس کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور نہیں کی جائے گی۔