ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل سستا، نئی قیمتیں جاری

جیٹ فیول میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 7 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے

جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل سستا، نئی قیمتیں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حکومت نے فضائی صنعت اور دیگر شعبوں کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے کمرشل استعمال کے بعض ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، جس کے تحت طیاروں کے ایندھن اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمتیں نافذ کر دی گئی ہیں۔

سرکاری فیصلے کے مطابق کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والا جیٹ فیول 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 231 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ اس سے قبل یہی ایندھن 238 روپے 87 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

قیمت میں کمی کے بعد فضائی کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات میں کمی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ ایئرلائنز کو ایندھن کی مد میں خاطر خواہ بچت حاصل ہونے کی توقع ہے، جس کے اثرات فضائی شعبے کی مجموعی کارکردگی پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایندھن کی لاگت میں کمی فضائی کمپنیوں کیلئے مالی دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، تاہم مسافروں کو کرایوں میں فوری ریلیف ملنے سے متعلق کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی سے قبل جیٹ فیول کی قیمت تقریباً 188 روپے فی لیٹر کی سطح پر موجود تھی، تاہم بعد ازاں قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

اسی فیصلے کے تحت لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 7 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 192 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔