سٹی42: لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ٹریفک وارڈن علی رضا کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر نامزد رکشہ ڈرائیور مصطفیٰ طلعت کو بری کر دیا, فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے سنایا۔
دورانِ سماعت چودھری وقاص اور عرفان جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت میں ملزم کی بے گناہی کے ثبوت پیش کیے اور استغاثہ کی جانب سے ملزم کیخلاف 15گواہ پیش کئے گئے جو جرم ثابت نہ کر سکے.
یاد رہے کہ مقدمہ ٹریفک وارڈن علی رضا کے قتل کے واقعے پر درج کیا گیا تھا جس میں رکشہ ڈرائیور مصطفیٰ طلعت کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔عدالتی فیصلے کے بعد مصطفیٰ طلعت کو جیل سے رہا کیے جانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔