ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر : لاہور  کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی۔

سول سیکرٹریٹ، چوبرجی اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ شملہ پہاڑی، مال روڈ، اچھرہ، داتا دربار اور شاہی مسجد کے اطراف تیز بارش ہوئی، جبکہ لبرٹی مارکیٹ، گلبرگ اور جیل روڈ سمیت متعدد علاقوں میں بھی رم جھم کا سلسلہ جاری رہا۔

بارش کے باعث گرمی کی شدت میں واضح کمی آ گئی ہے اور شہریوں نے موسم کے خوشگوار ہو جانے پر سکھ کا سانس لیا۔ 

خیال رہے کہ لاہور میں صبح سے ہی بادلوں کا بسیرا ہے،محکمہ موسمیات نے بھی بارش کی پیشگوئی کر رکھی تھی۔آئندہ 24 گھنٹوں میں ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔