ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی حکومت نے وزٹ ویزا کی مدت ختم ہونیوالوں کو خوشخبری سنا دی

سعودی حکومت نے وزٹ ویزا کی مدت ختم ہونیوالوں کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی حکومت نے وزٹ ویزا کی مدت ختم ہونے والے غیر ملکیوں کو بڑی سہولت دیتے ہوئے ایک ماہ کی اضافی مہلت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق یہ فیصلہ آج 27 جون سے نافذ العمل ہو گیا ہے جس کے تحت وہ افراد جن کا وزٹ ویزا ختم ہو چکا ہے وہ فیس اورواجب الادا جرمانے کی ادائیگی کے بعد قانونی طورپرایک ماہ کی توسیع حاصل کرسکتے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد وزٹ ویزا ہولڈرزکو بھاری جرمانوں اور ممکنہ سزاؤں سے بچاتے ہوئے انہیں اپنے ملک واپسی کا موقع دینا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والوں کو مقررہ وقت میں کارروائی مکمل کرنی ہوگی، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔