پرنس ہیری کی ذاتی معلومات چرانےکےمقدمہ میں گواہ کی غیرحاضری، ڈیلی مرر کی پوزیشن خراب

Prince Harry, City42
کیپشن: برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ان کےوکیل ڈیوڈ شیربورن 7 جون 2023 کو لندن، برطانیہ میں ہائی کورٹ کی رولز بلڈنگ سے روانہ ہو رہے ہیں۔فائل فوٹو: رائٹرز/حناہ میک کے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لندن میں شہریوں کی غیر قانونی طور پر ذاتی معلومات حاصل کرنے اورر ان کے فون ٹیپ کرنے کے مقدمہ میں پرنس ہیری کے وکیل نے کہا ہے کہ مِرر گروپ نیوزپیپرز کی پیئرز مورگن جیسے گواہوں کو بلانے میں ناکامی مقدمہ میں ڈیلی مرر سنڈے مرر اور سنڈےپیپل ٹیبلائیڈ اخبارات کے پبلشر کے لئے ایک مہلک دھچکا ہے۔

شہزادہ اور 100 دیگر افراد نے ڈیلی مرر، سنڈے مرر اور سنڈے پیپل کے پبلشر مرر گروپ نیوز پیپرز کے خلاف 1991 سے 2011 کے دوران شہریوں کے فون ہیک کرنےاور ان کی ذاتی زندگیوں کے متعلق معلومات غیر قانونی طریقوں سےاکٹھا کرنے کے الزامات پر مقدمہ کر  رکھا ہے۔ 

اس مقدمہ میں ٹیبلائیڈ اخبارات کے پبلشر کے  دفاع میں صفائی کے گواہ پئیرز مورگن کی گواہی بھی شاید انہیں زیادہ فائدہ نہ دے پاتی لین گواہوں کے ٹیبلائیڈ اخبارات کی صفائی دینے کے لئے نہ آنے سے  مرر گروپ کی اس مقدمہ میں پوزیشن مزید خراب ہو گئی ہے۔