عثمان علیم:ٹولنٹن مارکیٹ کو ہائی جینک کاروبار کی بہترین مارکیٹ بنایا جائے گا، کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کمیٹیاں تشکیل دیدیں.
تفصیلات کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ مسائل کے حل اور ہائی جینک کاروبار کی بہترین مارکیٹ بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ ٹولنٹن مارکیٹ مسائل بارے کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں کمشنر لاہور نے ٹولنٹن مارکیٹ کیلئے ریگولیٹری قوانین بنانے کیلئے ماہرین کی 11رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ سی سی او ایم سی ایل کو بطور کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ممبران میں ایم سی ایل، لائیو سٹاک، وائلڈ لائف، انتظامیہ اور سول تنظیمیں حصہ ہونگی۔
کمشنر لاہور کے حکم پر ٹولنٹن مارکیٹ میں تمام جانوروں پرندوں کی تفصیلات جمع کرنے کیلئے دوسری کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی نمایاں جگہوں پر صفائی اور کاروبار کے ایس او پیز بورڈز بھی آویزاں ہونگے۔ اے سی کی سربراہی میں تیسری کمیٹی صفائی اور تجاوزات کو روزانہ چیک کرے گی۔ بائی لاز کی منظوری و نفاذ سے ٹولنٹن مارکیٹ برائلر کاروبار کی بہترین حب ہوگی،ٹولنٹن مارکیٹ میں خرید وفروخت قانون کے دائرے میں لائی جائے گی۔
ٹولنٹن مارکیٹ کا ہردکاندار اور سٹور مالک بھی احتیاطی اقدامات اپنی دکان پر آویزاں کرے گا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی جائزہ لے گی کہ کیا زندہ گوشت کاروبار کی جگہ پر جانوروں رکھے جا سکتے ہیں؟ ٹولنٹن مارکیٹ کے تمام مسائل حل کریں گے جبکہ محکمے اور تنظیمیں ملکر چلیں گی۔