محکمہ سکول ایجوکیشن میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

School Education Department
کیپشن: School Education Department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ہال روڈ (قذافی بٹ) محکمہ سکول ایجوکیشن میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، محکمہ سکول ایجوکیشن میں بے ضابطگیوں بارے آڈٹ رپورٹ برائے2017/2019پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک ارب پچاس کروڑ پندرہ لاکھ اکتیس ہزار چار سو پچیس روپے کا ریکارڈ ہی پیش نہ کیا، رپورٹ میں محکمہ سکول ایجوکیشن میں ڈیلی ویجز ملازمین کو بغیر اجازت اور اشتہارات دیئے بغیر بھرتی کرنے کا بھی انکشاف ہوا، ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتیاں چلڈرن کمپلیکس لائبریری، قائد اعظم اکیڈمی اور ای ڈی او آفس رحیم یار خان میں کی گئیں۔

 آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈیلی ویج ملازمین کو ایک کروڑ اکانوے لاکھ بائیس ہزار چھ سو تہتر روپے غیر قانونی طور پر تنخواہوں کی مد میں ادا کیے گئے، قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کی جانب سے ٹریننگ الاؤنس کی مد میں ایک کروڑ چوہتر لاکھ باسٹھ ہزار پانچ سو ساٹھ کی بلاجواز ادائیگیوں کا بھی انکشاف ہوا۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قائد اعظم اکیڈمی کی جانب سے ٹرینیز کو ٹی اے ڈی اے کی ادائیگی کے بعد الاؤنس دیئے جانے کا کوئی جواز نہیں تھا، آڈٹ رپورٹ کے مطابق قائد اعظم اکیڈمی، امتحانی کمیشن پنجاب اور گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول کے ملازمین کو 889901988 لاکھ 99ہزارروپوں کی ادائیگیاں کی گئیں، جبکہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ذیلی اداروں میں اڑتالیس کروڑ پانچ لاکھ پچیس ہزار ایک سو چھبیس روپوں کے ٹینڈرز کے اجراء میں پیپرا رولز کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔

آڈیٹر جنرل نے بے قاعدگیوں میں ملوث افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer