پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلیئر سارہ محبوب خان اور والد ٹینس کوچ کورونا کا شکار

پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلیئر سارہ محبوب خان اور والد ٹینس کوچ کورونا کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلیئر سارہ محبوب خان اور ان کے والد ٹینس کوچ محبوب خان کورونا کا شکار ہوگئے۔ محبوب خان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے بیٹی سارہ اور میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد ہم اس وقت مکمل آئسولیشن میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے ہم دوبارہ اپنا ٹیسٹ کروائیں گے۔سارہ محبوب کے والد نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس عالمی وباء کوروناوائرس کے دوران ہم سب کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی نسبتا ًکم تعداد رپورٹ ہوئی ہے اور نئے 2 ہزار 775 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے ہاتھوں مزید 59 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 95ہزار 745 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 3 ہزار 962 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 7ہزار 615 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 84 ہزار 168 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب  کورونا  کیسز میں نمایاں کمی ہوگئی، لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران   کورونا کے صرف 392 مریضوں کی تصدیق کی گئی اور   کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی ، لاہور میں 104 روز کے دوران   کورونا سے 645 اموات اور 37081  کیسز  رپورٹ ہوچکے ہیں شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں   کورونا کے 563 مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں جن میں سے 198 آئی سی یو اور 105 وینٹیلیٹر پر ہیں . پنجاب بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران   کورونا وائرس کے796 نئے کیس اور 27 اموات ہوئی ہیں.   کورونا سے پنجاب میں مجموعی طور پر 1629 اموات ہوچکی ہیں اور 71987  کیسز  رپورٹ ہوچکے ہیں.

وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ 30 جون تک  کورونا وائرس کے متوقع کیسز میں 75 ہزار کی کمی ہوگئی،  کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں اور ہم نے معاشرے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ وفاقی وزی کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیراختیارنہ کی گئیں تووبا تیزی سے پھیل سکتی ہے  اور حالات خراب ہوسکتے ہیں، اگر سب لوگ صحیح کام کریں اور حکومت سمیت سب اپنی ذمہ داری پوری کریں تو پھیلاؤ کو روکنے میں خاطر خواہ کامیاب ہوسکتی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer