سٹی42: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے چیک ری پبلک کے 6 رکنی پارلیمانی وفد نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ملاقات میں اسپیکر چودھری پرویز الہٰی نے چیک ریپبلکن کے وفد کو حکومتی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ویسٹ منسٹر پارلیمنٹری سسٹم کو فالو کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہوں گے۔ پاکستان میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق) کی اتحادی حکومت ہے، ہم عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پنجاب اسمبلی نے مفاد عامہ سے متعلق متعدد قوانین پاس کیے ہیں۔
اسپیکر نے مہمانوں کو اسمبلی کی ساخت، پارلیمانی روایات اور اسمبلی کے رولز آف پروسیجر سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مختصرعرصہ میں جمہوریت کی مضبوطی اورفروغ کے لیے اسمبلی کے رولزآف پروسیجرمیں بھی ترامیم کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ میں نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب صحت، تعلیم اور زراعت سمیت تمام شعبہ جات میں انقلابی تبدیلیاں کیں۔ وفد نے پاکستانیوں سے ملنے والے پیارکی تعریف کی۔