حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونیوالے لاکھوں ڈالرز کی تفصیلات سامنے آ گئیں

حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونیوالے لاکھوں ڈالرز کی تفصیلات سامنے آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس، حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے والے لاکھوں ڈالرز سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔
نیب رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کے بنک اکاونٹ میں صرف 2 ماہ میں 4 لاکھ 14ہزار 15 امریکی ڈالرز کی خطیر رقم منتقل ہوئی۔ حمزہ شہباز کو 2005 میں یہ رقم ان کے پاکستان میں موجود 2 بنک اکاونٹس میں منتقل ہوئی۔  حمزہ شہباز کو یکم جون 2005 کو 99 ہزار 965 امریکی ڈالر منتقل ہوئے۔ نیب رپورٹ کے مطابق 4 جون 2005 کو حمزہ شہبازنے 83 ہزار 920 امریکی ڈالر وصول کیے۔ 17 جون 2005 کو حمزہ شہباز نے 99 ہزار 270 امریکی ڈالر وصول کیے۔
رپورٹ کے مطابق10 اگست 2005 کو حمزہ شہباز نے 65 ہزار 480 ڈالرملے جبکہ 10 اگست کو ایک اور ٹرانزیکشن کے ذریعے حمزہ شہباز نے 64 ہزار 980 ڈالر وصول ہوئے۔ نیب کے مطابق حمزہ شہباز سے رقوم بھیجنے والے افراد سے متعلق تفتیش کرنی ہے۔ حمزہ شہباز کے کمپنیوں کے 50 بنک اکاؤنٹ، جبکہ ذاتی 12 اکاونٹ سے متعلق بھی تفتیش کرنی ہے۔
نیب کے مطابق حمزہ شہباز نیب تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے۔ نیب نے حمزہ شہباز کی تفتیشی رپورٹ احتساب عدالت جمع کروادی۔

Shazia Bashir

Content Writer