افغان صدر کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

افغان صدر کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) افغان صدر اشرف غنی کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، وزارت خارجہ نے لاہور ائیرپورٹ پر سکیورٹی اور پروٹوکول کے  انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے لاہور ائیرپورٹ انتظامیہ کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے، مراسلے کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی سپیشل پرواز کے ذریعےاسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے، افغان صدر صبح ساڑھے گیارہ بجے لاہور پہنچیں گے,ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار افغان صدر کا استقبال کریں گے، سکیورٹی کے پیش نظر افغان صدر کو حج لاؤنج کے ذریعے ائیرپورٹ سے گورنر ہاؤس پہنچایا جائے گا، لاہور پہنچنے سے قبل حج لاؤنج اور اپیرن پر پروٹوکول اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں، افغانی سفیر کو ٹیم کے ہمراہ ایپرن تک جانے کی اجازت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق افغان صدر بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ کی سیر اور مزار اقبال پر حاضری دیں گے، لاہور میں مصروف دن گزارنے کے بعد رات 7 بجے سپیشل پرواز کے ذریعے کابل روانہ ہوجائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer