سروسز ہسپتال کے گائنی ڈاکٹرز قصائی بن گئے

سروسز ہسپتال کے گائنی ڈاکٹرز قصائی بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی لاپروائی، ڈاکٹر صدف اور ارم پر غفلت برتنے کا الزام ثابت، خاتون کی پیٹ میں رہ جانیوالا میڈیکل گاز ڈاکٹرز نے دوسرے آپریشن کے بعد نکال دیا۔

 سٹی 42 کے مطابق سروسزہسپتال میں 24 سالہ منسہ کے گائنی آپریشن کے دوران ڈاکٹر صدف اورڈاکٹر ارم میڈیکل گاز پیٹ میں ہی بھول گئی تهیں۔ پیٹ میں درد ہونے پرخاتون کا الٹراساؤنڈ کروایا گیا تو خاتون کے پیٹ میں کاٹن کاعلم ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: محکمہ صحت میں سرعام کرپشن

ڈاکٹرز نے دوبارہ آپریشن کرکے کاٹن نکال دیا۔ دونوں ڈاکٹروں نے مریضہ اور اس کے لواحقین کو خاموش رہنے کیلئے منتیں کیں، ہیلتھ کیئر کمین سے رجوع کرنے پر دونوں لیڈی ڈاکٹرز مریضہ کی دشمن بن گئیں۔

پڑھنا مت بھولئے:  سپریم کورٹ کے احکامات پرمحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر متحرک ہوگیا

اس سلسلہ میں مریضہ نے اپنا ویڈیو بیان جاری کردیا جس میں خاتون کا کہنا ہے کہ وہ چلنے پھرنے کے قابل نہیں لیکن ڈاکٹرز سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں۔