الیکشن سے قبل مریم نواز نے تیسرا یوٹرن لے لیا

الیکشن سے قبل مریم نواز نے تیسرا یوٹرن لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: کبھی ہاں، کبھی ناں، مریم نواز آخر ہیں کہاں؟ دختر نواز شریف کا ایک اوریوٹرن، حلقہ ایک سوپچیس سے راہ فرار اختیار کرکے این اے ایک سوستائیس سے دوبارہ ٹکٹ لے لیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی سئنیر رہنما مریم نواز نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تیسری مرتبہ اپنا حلقہ تبدیل کرلیا۔ این اے ایک سوپچیس کے فیصلے سے دوبارہ واپس یوٹرن لیتے ہوئے این اے ایک سوستائیس سے پارٹی ٹکٹ جاری کروالیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ نون کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

مسلم لیگ ن کی این اے ایک سوستائیس کی پارٹی ٹکٹ مریم نواز کی تصوریر چند روز قبل صدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کے ٹوئیٹر اکاونٹ سے انھیں این اے ایک سوستائیس کا پارٹی ٹکٹ جاری ہوا، لیکن پھر پارٹی ٹکٹوں کی حتمی لسٹ میں این اے ایک سوپچیس سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پڑھنا مت بھولئے: کپتان نے مظاہرین سے بچنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی

مریم نواز نے ایک دفعہ پھر یوٹرن لیتے ہوئے اب دوبارہ این اے ایک سوستائیس سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں بیگم کلثوم نواز کو ضمنی الیکشن میں جتوانے کے بعد محض چھ ماہ میں تین ارب سے زائد کے ترقیاتی کام کروائے، لیکن وہ کام نہ آئے، حلقہ میں ن لیگ کی مخالفت کی بنا پر مریم نواز نے یہاں  سے راہ فرار کو ہی عافیت جانا ہے۔