چیف ٹاؤن پلانرایل ڈی اے کو محکمانہ انکوائری میں کلئیر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

چیف ٹاؤن پلانرایل ڈی اے کو محکمانہ انکوائری میں کلئیر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی اے کو ریلیف مل گیا، ندیم اختر زیدی کو دوسری مرتبہ کی جانے والی محکمانہ انکوائری میں کلئیر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

چیف ٹاؤن پلانر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ندیم اختر زیدی پر ماسٹر پلان کی تیاری کے دوران پرائیویٹ سکیموں کو نظر انداز کرنے کا الزام تھا۔ ندیم اختر زیدی کے خلاف دو مرتبہ انکوائری کرائی گئی ہے۔ حالیہ انکوائری میں ڈائریکٹر لاء محمد رشید نے حالیہ انکوائری میں سزا معافی کی سفارش کی تھی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:سرکاری افسران وملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ کا نوٹفیکیشن جاری

 سابق ڈی جی ایل ڈی اے میاں شکیل احمد نے انکوائری افسر کی سفارشات پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن علی شہزاد نےندیم اختر زیدی کی سزا معافی اور کلئیرنس کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے۔ ندیم اختر زیدی کو گزشتہ سال سے انکوائری کا سامنا تھا۔