ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ بار میں اہم تقرری، حسیب اللہ خان کو نئی ذمہ داری مل گئی

لاہور ہائی کورٹ بار میں اہم تقرری، حسیب اللہ خان کو نئی ذمہ داری مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشر ف : لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں اہم تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن  نے معروف قانون دان و سنئیر ایڈووکیٹ حسیب اللہ خان کو سال 2026-27 کے لیے چیئرمین سیمینار کمیٹی مقرر کر دیا ہے۔

اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن/تقرری لیٹر جاری کر دیا گیا، جس میں سنئیر ایڈوکیٹ حسیب اللہ خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ قانونی و پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے۔چیئرمین سیمینار کمیٹی کی حیثیت سے حسیب اللہ خان لاہور ہائی کورٹ بار میں قانونی، آئینی، عدالتی اور پیشہ ورانہ موضوعات پر سیمینارز، ورکشاپس اور تربیتی پروگراموں کے انعقاد میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

ان کی تقرری کو وکلاء برادری میں خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر بابر مرتضیٰ خان نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ نئی سیمینار کمیٹی وکلاء کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے اور قانونی تعلیم کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔ حسیب اللہ خان  ایڈووکیٹ کی تقرری کے بعد وکلاء برادری کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer